الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس بورڈز میں 12 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹس بورڈز میں 12 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے 42 کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق کنٹونمنٹس بورڈز میں بلدیاتی انتخاب 12 ستمبر کو ہوگا، ریٹرننگ افسران 26 جولائی سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31جولائی سے 3 اگست تک ہوگی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 13 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری ہونے کے بعد سرکاری افسران کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی لگادی ہے جب کہ وزیراعظم، گورنر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا کنٹونمنٹ بورڈز کا دورہ نہیں کرسکیں گے، اس کے علاوہ متعلقہ کنٹونمنٹ بورڈز میں کسی قسم کی ترقیاتی اسکیم کا اعلان بھِی نہیں کیا جا سکے گا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر