کورونا کے وار جاری، مزید 25 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 520 ہو گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں عالمی وبا سے اموات کا سلسلہ جاری، ملک بھر میں مزید 25افراد جاں بحق ہو گئے ،مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 520 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ پانچ چھ فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 69ہزار 476 تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں مزید ایک ہزار 737 نئے مریض سامنے آئے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9لاکھ 11 ہزار 383 ہو گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 47ہزار553، سندھ میں 3لاکھ 44ہزار223، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 8، اسلام آباد میں 83ہزار 400 اور بلوچستان میں 27ہزار 781 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 20ہزار 811اور گلگت بلتستان میں 6ہزار 700افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے عید پر عوام سے احتیاط کی اپیل کر دی، ماسک کے استعمال اور ویکسی نیشن پر بھی زور دیا۔ کہتے ہیں بھارتی ویر ینٹ بہت بڑا خطرہ ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد ہی بچا کا واحد راستہ ہے، لاک ڈان غریب طبقے کیلئے نقصان دہ، احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی معیشت کو بچا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر