چین، گریٹ وال موٹر کی گاڑیوں کی فروخت جون میں 23 فیصد بڑھ گئی

شی جیا ژوانگ (نیشنل ٹائمز)چین کی کھیلوں میں استعمال ہونے والی معروف گاڑی (ایس یو وی)اور پک اپ بنانے والی کمپنی گریٹ وال موٹر (جی ڈبلیو ایم)نے جون میں گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹو گاڑیوں کی فروخت میں 22.71 فیصد اضافہ رپورٹ کیا ہے ۔اس کمپنی نے شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں اندراج کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 1لاکھ 664 گاڑیاں فروخت کیں ، جو کہ گزشتہ سال جون کی نسبت 82 ہزار 36 گاڑیوں سے ز ائد تھیں۔گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ سال 2021 کے پہلے نصف عرصہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت 6لاکھ 18ہزار211یونٹس رہی جو گزشتہ سال کے لحاظ سے 56.47 فیصد اضافہ ہے۔ اس کی بیرون ملک فروخت جنوری تا جون کے عرصہ کے دوران تین گنا بڑھ کر 61ہزار672یونٹس ہوگئی۔چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے باڈنگ میں واقع کمپنی گریٹ وال موٹر کھیلوں میں استعمال ہونے والی متعدد گاڑیوں اور کار برانڈز کی مالک ہے ، جس میں ایچ اے وی اے ایل ، جی ڈبلیو ایم پک اپ ، ڈ بلیو ای وائے اور او آر اے شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر