کورونا ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو آج لگائی جائیگی

اسلام آباد(نیوز ڈییسک )کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کو آج سے لگائی جائے گی۔محکمہ صحت کے مطابق سائنو فارم ویکسین60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جارہی ہے۔اس سے قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے چینی ویکسین سائنو فارم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کی اجازت دی تھی، ڈریپ کے رجسٹریشن بورڈ نے اجازت اپنے 301ویں اجلاس میں دی تھی۔ڈریپ نے روسی ویکسین اسپوٹنک کو بھی 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو لگانے کی اجازت دی تھی۔ڈریپ حکام کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ 6 رکنی ایکسپرٹ کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ چینی اور روسی ویکسین لگانے کا فیصلہ چین، بحرین اور امارات کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا۔ڈریپ حکام نے آگاہ کیا تھا کہ ویکسین لگنے کے بعد بوڑھے افراد کو دو دن تک مانیٹر کیا جائےگا، جبکہ ویکسین لگنے کے بعد بھی ماسک سمیت تمام احتیاطیں برتیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر