خلاف ضابطہ تقرریاں، نیب نے قائم علی شاہ کو 12جولائی کو طلب کرلیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) نیب نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی میں خلاف ضابطہ تقرریوں پر سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو 12جولائی کو طلب کر لیا۔ نیب کے مطابق خلاف ضابطہ تقرریاں پانے والے تقریبا 20کروڑ روپے کی تنخواہیں اور مراعات سمیٹ چکے ہیں۔ نوٹس کے مطابق 2015 اور 2016 میں این آئی سی وی ڈی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس ہوئے جن کے منٹس پر چیئرمین قائم علی شاہ سمیت کسی رکن کے دستخط موجود نہیں ہیں۔ نیب جاننا چاہتا ہے کہ جب بورڈ کے فیصلوں پر کسی کے دستخط ہی موجود نہیں ہیں تو مینجمنٹ کنسلٹنٹ حیدر اعوان اور چیف آپریٹنگ آفیسر عذرا مقصود کے تقرری کیسے ہوگئی؟ بورڈ کی منظوری کے بغیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ندیم قمر نے ان دونوں کا تقرر کیسے کر دیا؟ بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر حیدر اعوان کیسے مینجمنٹ کنسلٹنٹ بن گئے؟ عذرا مقصود تعلیمی اہلیت کے بغیر ہی چیف آپریٹنگ آفیسر کیسے بن گئیں؟ نیب کے مطابق صرف حیدر اعوان ہی پانچ سال میں تنخواہوں اور مراعات پر 10کروڑ روپے اڑا چکے ہیں۔ اتنی خطیر رقم سیکرٹری فنانس کی اجازت کے بغیر کیسے دے دی گئی؟ رواں سال مارچ میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر مینجمنٹ کنسلٹینٹ حیدر اعوان کو معطل کرکے تنخواہ اور مراعات روک دی گئی تھیں۔ محکمہ خزانہ سندھ این آئی سی وی ڈی کو 2015 سے 2020 تک تقریبا 40ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان بھی این آئی سی وی ڈی میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر چکا ہے جس کا ادارے نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر