لاہور ہائیکورٹ کا ماتحت عدلیہ کے ججز کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو سوشل میڈیا سے پرہیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ضلعی عدلیہ کے ججوں کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی عدلیہ کے ججز سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال سے گریز کریں، ماتحت عدلیہ کے ججوں پر تمام غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے کی بھی ممانعت ہے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہیکہ ضلعی عدلیہ میں کچھ عناصر کی وجہ سے عدالتی وقار خراب ہو رہا ہے لہذا جوڈیشل افسروں کو اپنی سماجی زندگی محدود رکھنی چاہیے، ضلعی عدلیہ کے جج صرف آفیشل واٹس ایپ گروپ استعمال کریں، غیر سرکاری واٹس ایپ گروپس میں معلومات شیئر کرنیوالے ججوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ضلعی عدلیہ کے جج خط و کتابت متعلقہ سیشن جج اور رجسٹرار ہائیکورٹ کے ذریعے کرنے کے پابند ہوں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے مراسلے میں احکامات پر عمل نہ کرنے والے ججوں کیخلاف تادیبی کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر