آئی ایم ایف کے اہداف ہمارے بھی اہداف ہیں، گورنراسٹیٹ بینک

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے کہا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات کررہاہے اور آئی ایم ایف سے اچھے اندازمیں مذاکرات چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے اہداف ہمارے بھی اہداف ہیں، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پہلی بار متعارف نہیں کرایا گیا، اس سے پہلے پانچ بار اسٹیٹ بینک ترمیمی بل لایا گیا، بل پربحث ہوگی اور ہم چاہتے ہیں جو بل پاکستان کے فائدے میں ہو وہی پاس ہو۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان ایف ایٹی ایف گریلسٹ سے نکلنے کیلئیاقدامات کررہاہے، پہلیخدشہ تھا کہیں گرے کے بجائے بلیک لسٹ میں نام نہ آجائے۔ ڈاکٹر رضاباقر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پہلی بارمتعارف نہیں کروایاگیا، اس سے پہلے5باراسٹیٹ بینک ترمیمی بل لایا گیا، بل پربحث ہوگی، چاہتے ہیں جوبل ملک کیفائدیمیں ہووہی پاس ہو۔ گورنراسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2015میں اسٹیٹ بینک ایکٹ پاس ہواتھا،مانٹری پالیسی کمیٹی تشکیل دی گئی، وہ بل بھی خودمختاری کی طرف ایک قدم تھا، آئی ایم ایف سے رابطہ رہتا ہے اور تکنیکی حوالوں پربات چیت رہتی ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سیاچھیاندازمیں مذاکرات چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے اہداف ہمارے بھی اہداف ہیں، یہ اہداف،ٹیکس نادندگان کوٹیکس نیٹ میں لاناشامل ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکانٹ سے متعلق رضا باقر نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ سیبیرون ملک پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا، اب تک ایک لاکھ 80ہزارپاکستانی فائدہ اٹھاچکے ہیں، روز انہ تقریبا 800 سے ایک ہزارنئے اکاونٹ کھل رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر