وزیراعظم عمران خان کے بھانجے پر اقدام قتل کا مقدمہ

لاہور(نیشنل ٹائمز ) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلا کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی، اور ان کے ہمراہ ان کے وکیل ایاز بٹ ایڈووکیٹ ساتھ موجود تھے، حسان نیازی نے سابقہ شوہر اور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی۔ مدعیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مدعیہ شہزادی نرگس کے مدعیت میں اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21 درج کرلیا ہے، جب کہ مقدمے میں اقدام قتل،خواتین کے کپڑے پھارنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت 6 دفعات لگائی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر