اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملاقات میں وزیرِ اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔اسکے علاوہ اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات، عثمان مرزا اور ساتھیوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت



