سلیکٹڈ وزیراعظم خیالی دنیا میں رہتے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شازیہ مری مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم خیالی دنیا میں رہتے ہیں اور آٹا چینی گھی اور دال مہنگی کرنے والے سستی کاروں کا خواب بیچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج غریب کے لیئے موٹر سائیکل کا پیٹرول خریدنا پریشانی کا باعث ہے ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے شوگر اور دیگر امراض کی ادویات مہنگی کرکے نام نہاد صحت کارڈ کا ڈھنڈھورا پیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان عوام کو بتائیں صحت کارڈ سے کتنے غریبوں کا علاج ہوا ہے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں لوگوں کو بیروزگار کردیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کا خواب دکھاکر کروڑوں لوگوں کے گھر مسمار کیئے گئے ہیں اور اب ان جھوٹوں کی سرکار عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر