وزارت خارجہ اور کوک سٹوڈیو کے اشتراک سے ’ لہر سے آگے_ سرحدوں سے ماورا‘ کے عنوان سے’کافی ٹیبل بُک‘ بُک لانچ کی تقریب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت خارجہ میں کوک سٹوڈیو کے اشتراک سے ’لہر سے آگےسرحدوں سے ماورا‘ کے عنوان سے’کافی ٹیبل بُک‘ بُک لانچ کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے پبلک ڈپلومیسی اقدام کے تحت پاکستان کے ثقافتی پہلو وںکو اجاگر کرنے کے مقصد سے ہونے والی یہ تقریب وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی جس میں سفارتی برادری، وزرا، اراکین پارلیمان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں کوک سٹوڈیو کی تاریخ اور اس کے اثرات پرتعارف پیش کیاگیا اور ماہرانہ مذاکرہ بھی منعقد ہوا۔ کوک سٹودیو کے پروڈیوسر ذوالفقار جبار خان اور صحافی فیفی ہارون نے شرکاءکو پریزنٹیشن دی جبکہ نامور قوالوں فرید ایاز اور ابو محمد نے قوالی پیش کرکے تقریب میں سماں باندھ دیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر خطاب میں کہاکہ ثقافتی ڈپلومیسی عالمی بیانیوں اور تصورات پر گہرا اثر ڈالتی ہے، اس کی اہمیت سے صرف نظر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا حقیقی چہرہ اور تشخص دنیا کے سامنے لانے کے لئے وزارت خارجہ اورکوک سٹوڈیو نے اشتراک کیا ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کے اخوت واتحاد اور اس کی حقیقی صلاحیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔ کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے پاکستان اور افغانستان ریجن کے جنرل مینیجر اور نائب صدر فہد اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوک سٹوڈیو کا مقصد پاکستان کے خوبصورت ورثے، ثقافت، تنوع اور صلاحیت کو دنیا میں متعارف کرانا ہے۔ وزارت خارجہ سے اشتراک عمل پاکستان کی حقیقی روح اور تشخص وکردار کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔ وزارت خارجہ کا کوک سٹوڈیو سے اشتراک کا یہ اقدام ’وژن فارن آفس‘ کے ’تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم کے تحت کیاگیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر