کراچی میں میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی امتحان سے قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آگیا اور دفعہ 144 کے باوجود طلبا نقل کرنے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرک بورڈ کے تحت جمعرات سے نویں جماعت کے پرچوں کا آغاز ہوگیا تاہم سندھ میں امتحانات کے نام پر مذاق جاری ہے اور میٹرک انتظامیہ نقل مافیا کو لگام دینے میں ناکام ہے۔ سندھ میں میٹرک کے بعد جمعرات کو نویں جماعت سائنس گروپ کے ریاضی کا پرچہ لیا امتحانات کے دوران کراچی میں دفعہ ایک سوچوالیس بھی کام نہ آئی اور میٹرک کی طرح نویں جماعت کا پرچہ بھی امتحان شروع ہونے سے آدھاگھنٹہ قبل ہی سوشل میڈیا پر آگیا۔ دوسری جانب اندرون سندھ میں نویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی آٹ ہوگیا، جس کے بعد نقل مافیاواٹس ایپ سے ہی جواب بھیجتے رہے اور سوشل میڈیا سے جواب طلبا چھاپتے رہے۔ نوشہروفیروزمیں بھی دفعہ ایک سوچوالیس کے باوجود طلبا نے خوب نقل کی جبکہ میرپور خاص تعلیمی بورڈکیزیر اہتمام نویں جماعت کیفزکس کے پرچے میں نقل مافیا نے آدھے گھنٹے میں حل شدہ پرچہ امتحانی مراکزمیں پہنچا دیے اور دفعہ 144نافذ ہونے کے باوجود فوٹواسٹیٹ کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر