ملک بھر کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 22 ہزار 493 ہوگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )ملک بھر کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 493 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار 633 ہوگئی ۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 347، سندھ میں 3 لاکھ 43 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 855، بلوچستان میں 27 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639، اسلام آباد میں 83 ہزار 259 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 728 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 49 لاکھ 11 ہزار 743 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 531 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 10 ہزار 609 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 980 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 493 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 798، سندھ میں 5 ہزار 552، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 346، اسلام آباد میں 781، بلوچستان میں 315، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 590 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر