منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف نے اپنی کارکردگی سے متعلق کتابچہ عدالت کو دیدیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) منی لانڈرنگ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنسز میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بار پھر کمرہ عدالت میں اپنی خدمات کا ذکر کیا اور فاضل جج کواپنی کارکردگی پر مبنی کتابچہ بھی پیش کیا۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنسز پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے قوم کے اربوں روپے بچائے، بجلی کے منصوبے نواز شریف کی نگرانی میں لگائے، بجلی وافر اور سستی ترین تھی، یہ حقیر خدمت ہے اور ہم نے قوم کی خدمت کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنی کارگردگی سے متعلق کتابچہ بھی فاضل جج کو پیش کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کارگردگی سے متعلق رپورٹ نیب کے تفتیشی کو دی ؟ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بالکل سارا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا تھا، میں یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کروں گا۔ احتساب عدالت نے تینوں ریفرنسز پر کارروائی 16 اگست تک ملتوی کر دی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت وفاقی کالونی کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عام شہریوں کا داخلہ بند رکھا گیا۔ کینال روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ تمام کیسز مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے کہنے پر بنائے گئے ہیں، ایک ایک کر کے عدالتی فیصلوں میں سرخرو ہو رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ، سیز فائر میں توسیع سے انکار
جوہری صلاحیت توانائی کیلئے استعمال کرنا ہمارا حق، حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا: اسماعیل بقائی
ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ، ہر گھنٹے بعد بجلی بندش سے شہری اذیت میں مبتلا
وزیرِ اعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
یو اے ای اور ایرانی حکام کا رابطہ، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع
مذاکرات جاری، صدر ٹرمپ تہران سے چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں: جے ڈی وینس
ایران پاکستان میں مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے آمادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر