اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد تھانہ گولڑہ کی حدود میں مسلح افراد کا لڑکی اور لڑکے پر تشددواقع کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کرلیا ہے۔مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کیاگیا ۔مقدمہ اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔لڑکی اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی گئی تھی۔ایف آئی آرکے مطابق 5 سے 6 افراد لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کے زور پر حبس بیجا میں رکھا گیا۔ ملزمان لڑکی کو برہنہ کرکے دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان لڑکی اور لڑکے پر تشدد کررہے ہیں۔ یہ واقع ای الیون ٹو میں واقع اپارٹمنٹس میں پیش آیا تھا۔
اسلام آباد تھانہ گولڑہ کی حدود میں مسلح افراد کا لڑکی اور لڑکے پر تشددواقع ، ملزم عثمان مرزاگرفتار



