لیجنڈری اداکار دلیپ کمار خالق حقیقی سے جا ملے

نئی دہلی ( نیشنل ٹائمز) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، دلیپ کمار کو انڈین فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکےسے بھی نوازا گیا۔لیجنڈ اداکار دلیپ کمار شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور تھے ، انہوں نے دیوداس، سنگ دل سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔دلیپ کمار کو شہنشائے جذبات کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے ، دلیپ کمار کا اصلی نام یوسف خان تھا وہ 11 دسمبر 1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں لالہ غلام سرور کے ہاں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ 1935 میں ممبئی ( جو ان دنوں بمبئی تھا) کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے۔انہوں نے فلم جوار بھاٹا سے ڈیبیو کیا اور پھر قریب پانچ دہائیوں تک فلم انڈسٹری پر راج کیا ۔دلیپ کمار کو بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا ۔ حکومت پاکستان نے بھی دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا تھا ۔دلیپ کمار کافی عرصہ سے علیل تھے ، وہ آج صبح 98برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر