ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ لڑاکا جہازوں کو زمین بوس کرنے والے ایم ایم عالم کا86واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ لڑاکا جہازوں کو زمین بوس کرنے والے ایم ایم عالم کا86واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔بھارتی فضائیہ کے طیاروں پر عقاب کی مانند جھپٹنے اور تباہ کرنے والے ایم ایم عالم کے کارنامے زبان زدعام ہیں۔ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں بھارت کے خودساختہ سورماؤں سے ایم ایم عالم کا ٹاکرا مقبوضہ کشمیر کے چھمب جوڑیا ں اور آدم پور جالندھر میں ہوا۔ان ہوائی معرکوں میں کچھ واقعات جنگی تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے پانچ لڑاکا جہازوں کو زمین بوس کردینے والے ایم ایم عالم کا کارنامہ آج بھی سننے والو ں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ایم ایم عالم کی منہ بولی بیٹی خدیجہ محمود کا ماننا ہے کہ پینسٹھ کی جنگ کے غازی ایم ایم عالم ایک مجاہد کی جیتی جاگتی تصویر تھے اور پاکستان سے ان کی محبت جنون کی حد تک تھی ۔ اپنے پسندیدہ جنگی ہوائی جہاز ایف ایٹی سکس کے ذریعے انہونی کو ہونی کر دینے والے ایم ایم عالم کو غیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں کی وجہ سے فالکن، لٹل ڈریگن جیسے القابات سے بھی نوازا گیا ۔ ایم ایم عالم نے پینسٹھ کی جنگ میں مختلف محاذوں پر کل گیارہ بھارتی طیاروں کو تباہ کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ ایم ایم عالم کو شاندار کارکردگی دکھانے پروطن عزیز کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ستارہ جرات سے نوازا گیا۔ 6 جولائی 1935 کو برصغیر کے شہر کلکتہ میں پیدا ہونے والے ایم ایم عالم نے 1952 میں پاکستان ائیر فورس میں کمیشن حاصل کیا۔ ایم ایم عالم 1982 میں ائیر کموڈور کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے اور 18 مارچ 2013 کو 78 برس کی عمر میں دنیا کو خیرباد کہہ گئے۔پینسٹھ کے جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کے زیر استعمال جنگی جہاز ایف 86 کو لاہور کے مال روڈ پر بطور یادگار نصب کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر