چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) جسٹس محمد امیر بھٹی نے بطور 51 ویں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔ چیف جسٹس حلف اٹھانے کے بعد عدالت عالیہ پہنچے تو ان کا شاندار پرتپاک استقبال کیا گیا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے فیملی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ جسٹس محمد امیر بھٹی لاہور ہائی کورٹ کے 51ویں چیف جسٹس ہیں۔ حلف برداری کی پروقار تقریب گورنر ہاس میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور دیگر ججز، سرکاری وکلا سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ حلف برداری تقریب کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے واضح کیا کہ عدالتی افسران اپنے اپنے کام پر توجہ دیں اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر