سابق ڈی ایس پی عمران بابرجمیل کو گرفتار کرلیا گیا، وردی اتار کر گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈالا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)مال روڈ پر پولیس نے سابق ڈی ایس پی عمران بابرجمیل کو گرفتار کر کے اس کی پولیس وردی اتار دی اور گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈال کر لے گئے۔بعدازاں لاہور کے تھانہ سول لائن میں عمران بابرجمیل کے خلاف ڈی ایس پی کی وردی و رینک استعمال کرنے، کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے کی کوشش اورروڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس آئی محمد افضل کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق عمران بابر ڈی ایس پی کی وردی پہن کر مال روڈ پر ٹریفک روک رہا تھا۔اس نے پولیس افسر نہ ہونےکےباوجود ڈی ایس پی کی وردی پہن رکھی تھی۔پولیس نےعمران بابر جمیل کو مال روڈ پر ٹریفک بلاک کرنے سے روکا تو اس نے مجھے ہاتھ میں پکڑا ڈنڈا مارنے اورمیری پولیس یونیفارم پھاڑنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔واضح رہے کہ مال روڈ لاہور،فیصل چوک میں صحافیوں کے احتجاج میں سابق ڈی ایس پی عمران بابرجمیل نے پولیس وردی پہن اور ڈی ایس پی کے رینک لگاکر شرکت کی تھی۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر