اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے ملازمین کی میڈیکل سہولتیںمزید بہتر کررہی ہے ، اس حوالے سے میڈیکل سینٹر کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور اوقات کار میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ میڈیکل سینٹر کی موجودہ بلڈنگ میں توسیع کی جاری ہے جس میں ملازمین اور اُن کے اہل خانہ کو پبلک ہیلتھ یونٹ کی سہولتیںمہیا ہونگی۔ میڈیکل سینٹر میں میل فی میل وارڈ بنائے جارہے ہیں، مائنر اوٹی ، ایمرجنسی اور ڈاکٹر رومز بھی بنائے جارہے ہیں۔ ملازمین کو فوری ریلیف پہنچانے کے لئے مزید ڈاکٹرز اور دیگر طبعی عملہ رکھا جائے گا۔میڈیکل سینٹر کو تمام طبی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔ میڈیکل سینٹر شام کی شفٹ میں بھی اوپی ڈی ، ایمرجنسی اور مائنر اوٹی کی سہولتیں فراہم کرے گا، اس اقدام سے یونیورسٹی ملازمین بالخصوص رہائشی کالونی میں مقیم ملازمین اور ان کی فیمیلیزاستفادہ کرینگے۔وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ملازمین اور ان کے اہل و عیال کو کیمپس کے اندر ابتدائی نوعیت کے علاج کی سہولتیں دستیاب کرنے کے لئے میڈیکل سینٹر کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی تھی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر ، انجنئیرشریف اﷲ کے مطابق وائس چانسلر نے میڈیکل سینٹر کے توسیعی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ، مقررہ وقت پر کام کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ہمارا عملہ دن رات کام میں مصروف عمل ہے۔واضح رہے کہ وائس چانسلر نے ملازمین کو پاکستان بھر کے پبلک اور نجی سیکٹر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورت میںعلاج معالجے کے لئے داخل ہونے کی صورت میںخرچ کی گئی رقم کی واپسی کی سہولت بھی فراہم کی ہوئی ہے۔
اوپن یونیورسٹی ملازمین کی میڈیکل سہولتیں اپ گریڈ کررہی ہے



