لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر عدالت افسران پر برہم

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے لاپتا افراد کیس سے متعلق سماعت کے دوران گمشدہ افراد کی عدم بازیابی پر جے آئی ٹی سربراہ اور پولیس افسران پر برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جسٹس نعمت اللّٰہ نے سماعت کی۔اس دوران عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی کئی برسوں سے شہری لاپتا ہیں، جے آئی ٹی اور پولیس یہ پتا نہیں لگا پائی کہ وہ گئے کہاں؟جسٹس نعمت اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے آج تک کیا ہی کیا ہے؟ جے آئی ٹی اور پی ٹی ایف افسران بس چائے پی کر واپس جاتے ہیں۔سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے گمشدہ شہریوں کا سراغ لگانے کے لیے نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے شہریوں کو بازیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔دوران سماعت لاپتا افراد کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے دو بیٹے سات سال سے لاپتا ہیں، کن حالات میں عدالت پیش ہونے کے لیے آتی ہوں اللّٰہ جانتا ہے، معلوم نہیں بیٹے میری زندگی میں واپس آئیں گے بھی یا نہیں۔اس پر جسٹس نعمت اللّٰہ نے کہا کہ ہم آپ کے بیٹوں اور دیگر لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔دوسری جانب عدالت میں پولیس کا گمشدہ افراد سے متعلق کہنا تھا کہ لاپتا شہری معاذ اور احمد کو کورنگی سے حراست میں لیا گیا تھا، کون لے گیا تھا، تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے لاپتا شہریوں کو بازیاب کرا کے 12 اپریل کو رپورٹ طلب کرلی گئی



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر