اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا )کے 12سینئر افسران کے تبادلے کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق 11ڈی جیز اور 1 ڈائریکٹر کو تبدیل کیا گیا ہے،ڈی جی آپریشنز ہیڈ کوارٹرز طاہر مقصود کو چیف آف سٹاف لگا دیا گیا ہے،ڈی جی جانشینی سرٹیفکیٹ بریگیڈئیر ریٹائرڈ طلعت قیوم کوڈی جی ریجنل ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد مقرر کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق چیف آف سٹاف بریگیڈئر( ر) خالد لطیف خان ڈی جی ریجنل ہیڈ کوارٹرز کراچی مقرر کیا گیا ہے ،قائم مقام ڈی جی سکھر عمران علی خان قائمقام ڈی جی ملتان تعینات کر دئیے گئے، ڈی جی لیگل نادرا ہیڈ کوارٹرز سہیل محمود ڈی جی سکھر مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ڈی جی ملتان شمس بن نیاز ڈی جی جانشینی سر ٹیفکیٹ مقرر کئے گئے ہیں ، تمام تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔
نادرا کے 12سینئر افسران کے تبادلے کر دیے گئے



