حارث سہیل کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک، صہیب کی شمولیت متوقع

ڈربی(نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حارث سہیل کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے باز حارث سہیل فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، حارث سہیل بائیں ٹانگ میں درد محسوس کر رہے ہیں جس کے باعث وہ پیر اور منگل کو ٹریننگ سیشنز میں شریک نہیں ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق حارث سہیل نے تکلیف کے باعث دونوں انٹرا اسکواڈ میچز میں بھی حصہ نہیں لیا، ان کے ری ہیب کا آغاز کر دیا گیا ہے، ان کا ایم آر آئی اسکین کل کارڈف میں ہو گا اور اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پہلے ایک روزہ میچ میں ان کی دستیابی کا فیصلہ ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث سہیل نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد ٹریننگ سیشنز میں تو حصہ لیا تھا لیکن یکم جولائی کو ہونے والے پہلے انٹرا اسکواڈ میچ سے قبل ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل کی پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں شرکت مشکوک ہے اور ان کی جگہ صہیب مقصود کو مڈل آرڈر میں موقع مل سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر