کراچی(نیشنل ٹائمز)مقامی عدالت نے جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی۔کراچی کی مقامی عدالت میں کالا جادو کے نام پر لوگوں سے جعل سازی کے معاملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے ملزم اویس اور ارسلان کی دوسری بار درخواست ضمانت مسترد کی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان لوگوں سے کالا جادو کے ذریعے ہر کام حل کرنے کے بہانے پیسے بٹورتے تھے اور ملزمان نے فیس بک پر لعل مسیح کالا جادو اسپیشلسٹ ان پاکستان کے نام سے پیج بنایا ہوا تھا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان لوگوں کو کالا جادو کے ذریعے ہر مسئلے کو حل کرنے کا یقین دلاتے تھے اور ملزمان نے متعدد شہریوں سے کالا جادو کے نام سے پیسے بٹور رکھے تھے۔
جعلی عاملوں کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد



