اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے اداروں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دلایا، ایوان سے غیر حاضر رکن کو وزیراعظم نے دھمکیاں دیں لیکن اسپیکر قومی اسمبلی خاموش رہے، جب تک آئین اور قانون کے راستے پر واپس نہیں آئیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا کے پارلیمان کا اصول ہےجو آدمی ایوان میں نہ ہو اس کی بات نہیں کرسکتے۔شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں اخلاقیات کی پرواہ ختم ہوچکی ہے،اپوزیشن کو دھمکیاں اور گالیاں دیں گئیں، اسپیکر صاحب خاموش رہے انہیں ہاؤس چلانے کا اور اخلاقی قدروں کا علم نہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کے الیکشن سے پہلے بھی ارکان کو دھمکیاں دی گئیں۔سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ کل پی ڈی ایم اجلاس میں بات ہوئی کہ کس طرح ملک کو راہ راست پر لایا جائے، اس حکومت کی حیثیت کیا ہے پورا پاکستان جانتا ہے، آج ملک کا وزیر اعظم وہ شخص ہےجس کا اپنا وزیرخزانہ اپنےایم این ایز کے ہاتھوں شکست کھاتا ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ حکومت تو ہارس ٹریڈنگ کر چکی ہے، 70 کروڑ بلوچستان میں کس نے دیے؟ 50 ،50 کروڑ فنڈ کا وعدہ سیاسی رشوت نہیں تو کیا ہے، وزیراعظم نے ایک ایک ایم این اے کو بلا کر فنڈز دیے، ملک میں پارلیمان کا نظام مفلوج ہے۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ عدم اعتماد پنجاب میں لائیں یا وفاق میں، ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ الیکشن ہار جائے تو اسے استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔شاہد خاقان نے کہا کہ براڈ شیٹ کمیشن کا کیا ہوا؟ کسی کو پتہ نہیں، چیئرمین نیب کے دفتر میں ڈاکہ پڑتا ہے، کسی کو پتہ نہیں، وزیراعظم کون سے قانون کے تحت اعتماد کا ووٹ لیتے ہیں، کسی کو معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین میں وزیراعظم کے خود اعتماد کا ووٹ لینے کی گنجائش نہیں، عمران خان نے پوری اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن آنے والا ہے، چیئرمین سینیٹ کے عدم اعتماد کے معاملے پر جو ہوا وہ اب دوبارہ نہیں ہوگا۔لیگی رہنما نے کہا کہ جو 6 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا وہ سب نے دیکھا، کیا اب ہم مسلح ہوکر پریس کانفرنس کرنے آیا کریں گے؟ کیا یہ ملک کو ان ہی روایات پر چلائیں گے۔اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ آج بھی ہڑتال ہے، سماعت ملتوی کی جائے ،شاہدخاقان عباسی نے بھی کہا کہ بیرسٹر ظفر اللّٰہ بھی آج عدالت میں موجود نہیں ہیں۔اس موقع پر احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت جمعہ 12 مارچ تک ملتوی کر دی



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر