فیصل آباد ( نیشنل ٹائمز ) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں ، عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹ میں اہلیہ کے انتقال کی خبر شیئر کی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر عابد شیر علی نے لکھا کہ میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں، ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘۔عابد شیر علی کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔سینیٹر افنان اللہ خان ، صحافی مطیع اللہ جان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے عابد شیر علی سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کر گئیں



