ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ ،برصغیر میں ٹیسٹ سیریز چیلنج ہے، اسٹیو اسمتھ

سڈنی(نیشنل ٹائمز)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کی جانب سے برِ صغیر میں ٹیسٹ سیریز کو چیلنج قرار دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کو دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں برصغیر میں 8ٹیسٹ کھیلنے ہیں، آسٹریلیا کے بھارت میں 4، پاکستان اور سری لنکا میں 2، 2ٹیسٹ شیڈول ہیں۔اس سے متعلق بات کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ برصغیر میں سیریز جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتی ہیں، اگلا فیوچر ٹور پروگرام سخت ہے، ایشیز سیریز کے بعد برصغیر کا دورہ آسان نہیں۔ اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ برصغیر میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، یہ ٹیسٹ پلیئرز کا امتحان ہوتا ہے، اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ہمیں اچھا کرنا ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے، آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر