امتحانات منسوخ نہیں ہوں گے، وفاقی وزیر تعلیم کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(نیشل ٹائمز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے،امتحان منسوخ نہیں ہوں گے، طالب علم پڑھائی جاری رکھیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پچھلے سال تعلیم کا بہت حرج ہوا ہے، بہت دیر تک سکول بند رہے، بہت ساری کمی کو پورا کرنا ہے، سکول کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر ہے، پچھلے سال جو امتحان ملتوی کئے گئے سب بچوں کو پاس کیا، اس سال سب صوبائی وزرا نے فیصلہ کیا امتحانات ہونگے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیسوں کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھے گی، امتحان ملتوی نہیں ہونگے، طالب علم اس امید پر ہیں کہ امتحان کینسل ہونگے، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جس قدر ممکن ہو سکول کھلنے چاہئیں تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے، طالب علموں کو کہونگا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی امتحان ہونگے، اپنی پڑھائی جاری رکھیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر