لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم

لاہور (نیشنل ٹائمز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے پنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پنجاب بھر کے قبرستانوں میں تدفین کے لیے پیسوں کی وصولی پر پابندی لگا دی۔ہفتے کو تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے فیصلہ میں لکھا کہ مرنے والے افراد کی تدفین مفت کرنے سے متعلق پنجاب حکومت قانون میں ترامیم کرے۔ چیف جسٹس نے احادیث اور بین الاقوامی قوانین کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا ہے۔چیف جسٹس قاسم خان نے فیصلہ میں لکھا کہ شہری ساری زندگی حکومت کو مختلف اشیا خریدنے پر ٹیکس ادا کرتا ہے، مرتے وقت بھی اس سے قبر اور دیگر اشیا کے نام پر پیسے لیے جاتے ہیں، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ متعلقہ شہری کی تدفین کا خرچہ اٹھائے، قانون میں ترمیم کی جائے تاکہ انتظامیہ قبرستان تک تدفین کے لیے فری ٹرانسپورٹ فراہم کرے۔فیصلے میں کہا گیا کہ انتظامیہ قبرستانوں کی دیکھ بھال اور درخت لگانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرے۔ ایل ڈی اے کو نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں قبرستانوں کی جگہ مختص لازمی قرار دے دیاگیا ۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر