امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز والد کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئیں

لاس اینجلس (نیشنل ٹائمز) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز والد کے خلاف عدالتی جنگ ہار گئیں۔ لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ کے جج نے گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے وکیل کی جانب سیگلوکارہ کے والد جیمی اسپیئرز کو ان کی بیٹی کی شریک کنزرویٹر کی حیثیت سے معزول کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔غیرملکی جریدے کے مطابق عدالتی دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ کیلیفورنیا کی بسمر ٹرسٹ کمپنی کو کنزرویٹر کی حیثیت سے تقرری کے بعد جیمی اسپیئرز کو فوری طور پر شریک کنزرویٹر کی حیثیت سے معزول کرنے کی درخواست کو مسترد کردیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ گلوکارہ کے والدجیمی کو 2008 میں برٹنی اسٹیٹ کا کنزرویٹر نامزد کیا گیا تھا ، جب گلوکارہ کو ایک بہت سخت عوامی مخالفت کا سامنا تھا۔یہ عدالتی فیصلہ 23 جون کو عدالت میں ہونے والی و رچوئل سماعت کے بعد سنایا گیا ، اس سماعت کے دوران ، 39 سالہ گلوکارہ نے اپنے والد پر سخت تنقید کی اور الزام لگایا کہ انہیں اپنی بیٹی کو تکلیف پہنچانا اور کنٹرول کرنا اچھا لگتا ہے۔اس سماعت کے بعد جیمی کے وکیل نے ایک بیان جاری کیا جس میں لکھا گیا تھا کہ مسٹر اسپیئرز اپنی بیٹی کو دکھ اور بہت تکلیف میں دیکھ کر افسردہ ہیں، مسٹر اسپیئرز اپنی بیٹی سے پیار کرتے ہیں اور انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر