معروف اداکار انور اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار انور اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر ترین اداکار محمد انور اقبال بلوچ انتقال کر گئے۔ انور اقبال کے داماد نے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے گزارش کی کہ مرحوم کے لیے دعائیں کریں۔یاد رہے کہ انور اقبال کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز تھی اورکراچی کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج جاری تھا، اہل خانہ کے مطابق انور اقبال گردوں کی تکلیف میں ایک عرصے سے مبتلا تھے۔ سینئر آرٹسٹ انور اقبال نے پاکستان ٹی وی نڈسٹری کے ٹاپ کلاس ڈراموںشمع اور آخری چٹان سے بے پناہ شہرت حاصل کی، وہ ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار تھے، انہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔چند روز قبل ان کی ہسپتال سے ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہے تھے ، تصویر کے وائرل ہونے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر