پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اٹھارہ روپے چوراسی پیسے کا اضافہ کردیا

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہوگئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اٹھارہ روپے چوراسی پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ گھریلو سلنڈر دو سو بائیس روپے اٹھائیس پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ گیارہ اعشاریہ آٹھ کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت اٹھارہ سو نواسی روپے ستاون پیسے ہوگئی۔ حکومت نے31مئی2021 کو بھی ایل پی جی کی قیمت بڑھائی تھی۔ یکم جون سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔ فی کلو ایل پی جی 8 روپے مہنگی کی گئی تھی۔ ایک ماہ قبل 11.8 کلوگرام کیگھریلو سلنڈر کی قیمت 1667 روپے 29 پیسے تھی۔ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 44پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر