توہین مذہب کا الزام لگا کر بینک منیجر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو دو بار سزائے موت سنادی گئی

خوشاب (نیشنل ٹائمز) گزشتہ سال توہین مذہب کا الزام لگا کر بینک منیجر کو قتل کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو دو بار سزائے موت، 12 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم احمد نواز کے خلاف بینک منیجر عمران حنیف کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے کے بعد آج فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم کو دو بار سزائے موت، 12 سال قید اور 11 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اگر مجرم جرمانہ ادا نہیں کرتا تو اس کو دو سال مزید قید کاٹنی ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ہی بینک منیجر کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ منیجر نے مبینہ طور پر توہین رسالت ﷺ کی ہے۔قتل کا واقعہ پیش آنے کے بعد علاقہ مکینوں نے مجرم سیکیورٹی گارڈ کو ہیرو کے طور پر دیکھا اور اس کی حمایت میں زور شور کے ساتھ جلوس نکالے گئے لیکن بعد ازاں جب حقیقت سامنے آئی تو سب نے مجرم سے برات کا اعلان کردیا۔ خوشاب کے علما کرام کی جانب سے ایک باضابطہ پریس کانفرنس بھی کی گئی تھی جس میں مجرم سیکیورٹی گارڈ کے فعل کو ناجائز قرار دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر