پاکستان میں ایک اور وینٹی لیٹر تیار کر لیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں ایک اور وینٹی لیٹرتیار کیا گیا ہے۔ مقامی طور تیارکردہ وینٹی لیٹر کا نام پاک وینٹ ون کا نام دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹر نیشنل انجینرنگ سائنٹفک کمیشن پاکستان نے تیار کیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے پاکستان میں تیارشدہ دوسرے وینٹی لیٹر کی منظوری دیدی ہے۔سربراہ ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے پاک وینٹ ون رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک وینٹ ون رجسٹریشن کے بعد استعمال ہو سکے گا۔ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ پاک وینٹ ون کی رجسٹریشن پانچ سال کیلئے کی گئی ہے۔ پاک وینٹ ون وینٹی لیٹر کی سروس لائف 10 سال ہے۔سی ای او ڈریپ کے مطابق پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی تیاری کا آغاز خوش آئند ہے۔خیال رہے کہ ڈریپ نے پہلا مقامی وینٹی لیٹر آئی لیو گزشتہ ہفتے رجسٹر کیا تھا۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو وینٹی لیٹرز خود بناتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر