سعودی عرب جانے والوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نے تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کافیصلہ کر لیا

ریاض : سعودی عرب کا تمام سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے مملکت میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت رواں سال 31

مارچ سے کرونا سفری پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔سعودی عرب میں 31 مارچ سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال ہو جائیں گی، جبکہ اسی روز سے مملکت کی تمام زمینی اور سمندری سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے عائد کی گئی سفری پابندیوں کو تقریباً ایک سال کا عرصہ ہو چکا۔ کچھ ماہ قبل سعودی حکومت نے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کی اجازت دی تھی، جبکہ زمینی سرحدوں کو بھی جزوی طور پر کھول گیا تھا، تاہم ڈھائی بعد سعودی عرب سے بین الاقوامی پروازیں مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔لوگوں آزادانہ طور پر سعودی عرب کا اور سعودی عرب سے دیگر ممالک کا سفر کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی محکمہ صحت کے مطابق مملکت میں یومیہ کرونا کیسز کی تعداد 108 کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں مہلک وبا کے باعث 6 مریض جاں بحق ہوگئے۔ یہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے کم یومیہ کرونا اموات ہیں۔ یوں مملکت میں اب تک 6 ہزار 278 افراد مہلک وبا کے باعث جاں بحق ہو چکے۔ جبکہ 97 فیصد یعنی 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے۔ مملکت میں کرونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے بعد عائد کرونا پابندیاں آہستہ آہستہ نرم کی جا رہی ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔



  تازہ ترین   
سلمان صفدر کی عمران خان سے طویل ملاقات، رپورٹ کل سپریم کورٹ میں پیش کرینگے
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاک فضائیہ کی سعودی عرب میں ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شاندار شرکت
پشاور میں رواں سال پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ
بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی: مریم نواز
سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2025ء جاری کردیا
صدر مملکت نے ازبک ہم منصب کی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر