یہ سارے کا سار ا بجٹ سیشن شروع سے آخر تک عوام کی توہین تھا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روز زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارے کا سار ا بجٹ سیشن شروع سے آخر تک عوا م کی توہین تھا۔ حکومت کے کردار اور اسپیکر کے طرز عمل کی وجہ سے جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اراکین کو ان کے حق سے محروم کیا گیا اور ہم اپنا ووٹ درج نہیں کر سکے۔ عوام یہ چاہتے ہیں کہ وہ یہ جان سکیں کہ لاہور، کوئٹہ، کراچی میں کیا ہو رہا ہے؟ وہ تاریخ یا اسلامی تاریخ پر عمران خان کا لیکچر نہیں سننا چاہتے۔ وہ یہ نہیں جاننا چاہتے ہیں کہ دنیا کے دوسرے علاقوں میں کیا ہو رہا ہے؟ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے لئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ اور آپ نے تو تین سال کا حساب دینا تھا اس کی بجائے آپ ہمیں لیکچر دے رہے ہیں اور قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان اور ان کے وزراءاس بجٹ کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا رہے ہیںجبکہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت جو بھی اقدامات کر رہی ہے اس سے امیروں کو فائدہ ہو رہا ہے غریبوں کو نہیں۔ ملک میں بے تحاشہ مایوسی ہے اور اسمبلی کے ملازمین خودکشیاں کر رہے ہیں۔ لوگ تین سال سے ایک ہی بات بار بار سن کر بور ہو چکے ہیں۔ عوام این آراو کی رٹ نہیں سننا چاہتے اور یہ بھی نہیں کہ اس حکومت سے پہلے کیا حالات تھے۔ آپ نے امیر لوگوں کو ٹیکس میں چھوٹ دی ہے۔ یہ بجٹ بھی امیر لوگوں کے لئے این آر او ہے۔ جس میں امیر کےلئے ریلیف اور غریب عوام کے لئے مشکلات ہی مشکلات ہیں۔ عوام کو ریاست اور جمہوریت پر بھروسہ ہونا چاہیے اس کی بجائے آپ ایف بی آر کو گرفتار کرنے کا اختیار دے رہے ہیں جو کہ قطعی طور پر غلط ہے۔ صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے چیئرمین بلاول نے کہا کہ عمران خان کو گذشتہ تین سالوں کا حساب دینا چاہیے اور یہ نہیں بتانا چاہیے کہ وہ آگے کیا کریں گے کیونکہ انہوںنے تین سالوںمیں تباہی کے علاوہ اس ملک کو کچھ اور نہیں دیا۔ اب وزیراعظم کے پاس کوئی وقت نہیں اور عوام ان کا حساب کریں گے۔ ہم بھی آپ سے آپ کی ساری بدعنوانیوں کا حساب لیں گے۔ ہمیں عمران خان اپنی تقریر میں کہانیاں سنانے کی بجائے یہ بتائیں کہ جو مشکل حالات انہوں نے پیدا کر دئیے ہیں ان کا حل کیا ہے؟ چیئرمین بلاول نے کہا کہ اسد قیصر اس ملک کی پارلیمانی تاریخ کے سب سے خراب اسپیکر ہیں۔ اسی اسپیکر نے اپوزیشن اراکین کو ان کے حق سے محروم کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائد عوام کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ پوری قوم اور پارلیمان کو جوابدہ ہوتا ہے۔ شہباز شریف کے ایوان میں نہ ہونے کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کے خاندان میں ایک فوتگی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ نہ آسکے لیکن ان کے باقی اراکین کو تو ایوان کے اندر موجود ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی این ایل اور جے یو آئی ایف غیر حاضر اراکین کو شوکاز نوٹس دے گی اور ان اراکین سے پوچھ گچھ کرے گی کہ وہ ایوان میں کیوں حاضر نہیں ہوئے۔ نیب کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کسی بھی ادارے کو نیب پر اثرانداز نہیں ہونا چاہیے۔ جب تک نیب کے چیئرمین اور نیب افسران اپنے اثاثے عوام کے سامنے نہیں لاتے انہیں کسی کے بھی اثاثوں کی چھان بین کا کوئی حق نہیں۔ چیئرمین بلاول نے اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کے دھاوے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس وقت اعجاز جاکھرانی گھر بھی نہیں تھے اور صرف گھر کی خواتین اور بچے گھر میں موجود تھے۔ اعجاز جاکھرانی تو قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے تھے لیکن ان کا انتخاب چرا لیا گیا۔ اعجاز جاکھرانی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی لیکن ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اعجاز جاکھرانی کے حلقہ انتخاب میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کریں۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر