شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 2 فوجی جوان حوالدار سلیم اور لانس نائیک پرویز شہید ہو گئے۔پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔ حوالدار سلیم شہید کی عمر 43 سال اور لانس نائیک پرویز شہید کی عمر 35 سال تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کو متواتر اپنے علاقے میں مؤثرسرحدی انتظام یقینی بنانے کا کہا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سر زمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی افسوسناک ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر