ڈربی(نیشنل ٹائمز)انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں مسلسل تیسرے روزٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔4گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میںکھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں،قومی اسکواڈ کی بدھ کو ہونے والے ریپیڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں مسلسل تیسرے روزٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سیشن میں بھرپور شرکت کی،ٹریننگ سیشن 4 گھنٹے تک جاری رہا ۔قومی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ٹریننگ سیشن کی نگرانی کی،قومی اسکواڈ کی بدھ کو ہونے والے ریپیڈ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔
دورہ انگلینڈ ، قومی کرکٹ ٹیم کا ڈربی میں مسلسل تیسرے روزٹریننگ سیشن



