بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کا اسلام آباد میں کورونا ویکسین نہ لگنے پر احتجاج

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) فائزر ویکسی نیشن کیلئے باری نہ آنے پر اوورسیز پاکستانیوں نے ایف نائن پارک میں میگا ویکسینیشن سنٹر کے باہر احتجاج کیا اور دونوں اطراف سڑک بند کرکے آنے جانے والی گاڑیوں کو روک دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ دور سے یہاں آئے ہیں لیکن ویکسین نہیں لگ رہی ، ہمارے ویزے ختم ہونے والے ہیں واپس سعودیہ جانا ہے، یہاں پر رش اتنا ہے کہ دو دن سے ہماری باری نہیں آرہی۔ انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا۔ احتجاج میں شریک اورسیز پاکستانیوں نے حکومت و ضلعی ہیلتھ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم سالانہ اربوں روپے زر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں لیکن حکومت ہمیں ویکیسن تک لگانے میں ناکام ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے اضلاع میں ہی فائزر و آسٹرازنیکا ویکسین پہنچائی جائے۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر