لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب کی جیلوں میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسیاں دینے کے لیے جلاد کم پڑ گئے، آئی جی جیل خانہ جا ت نے جلاد کی بھرتی شروع کر دی،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کی تمام 43جیلوں میں ایک ہی جلاد ہے جو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں تعینات ہے،جیل حکام کوجلاد کی بھرتی کے لئے 29درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جلاد کے لئے عمر 25سے 35سال کے درمیان اور پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے،جولائی سے ٹیسٹ لینے کے لئے بورڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ جلادوں کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد بھرتی کیا جائیگا۔ خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کی سینٹرل جیلوں میں 240 سزائے موت کے قیدی موجود ہیں۔
صوبہ پنجاب کی جیلوں میں جلاد کم پڑ گئے، بھرتی شروع



