اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور رکن اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اپنے بہنوئی کے انتقال کی وجہ سے ایوان میں نہیں آئے، انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ کے اراکین کی اکثریت بجٹ کی منظوری کے وقت ایوان میں موجود تھی، احسن اقبال نے کہا کہ ملکی تاریخ کا پہلا بجٹ ہے جس میں حکومت یو ٹرن لینے پر مجبور ہوئی ہے۔
شہباز شریف بہنوئی کے انتقال کی وجہ سے ایوان میں نہیں آئے، احسن اقبال



