موسم کی خرابی، پی آئی اے کی پرواز کو 10منٹ تک بھارتی حدود میں پرواز کرنی پڑی

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی سے لاہور جانے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کے طیارے کو موسم کی خرابی کی وجہ سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہونا پڑا، نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ 10منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں رہا، طیارے کا رخ موڑنے کے باوجود پی آئی اے کی پرواز لاہور میں لینڈ نہیں کرسکی،پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی ا ے کی پروازکے ساتھ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 306ملتان کے قریب پہنچی تو موسم اچانک خراب ہوگیا، بلندی پر گہرے بادلوں کی وجہ سے لاہور میں لینڈنگ ممکن نہیں تھی جس پر طیارے کے پائلٹ کیپٹن بابر درانی نے لاہور اے ٹی سی سے درخواست کی کہ اگر بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت مل جائے تو وہ مشرق یا جنوب مشرق کی جانب سے لاہور میں اتر سکتا ہے،لاہور ائیر ٹریفک کنٹرولر نے ہاٹ لائن الفا فریکیونسی پر دہلی ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔ دہلی ائیر ٹریفک کنٹرولر نے انڈین ائیرڈیفنس کلیئرنس کے بعد پی آئی اے کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت دے دی لیکن جب پی آئی اے کے طیارے نے بھارت کی جانب سے پرواز کرتے ہوئے لاہور میں لینڈنگ کرنا چاہی تو ایک بار پھر بادل راستے میں آگئے اور پی آئی اے کی پرواز لاہور میں نہیں اتر سکی اور اس پرواز کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر