پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزارت اطلاعات ونشریات کیلئے نیا نام تجویز کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے وزارت اطلاعات ونشریات کیلئے نیا نام تجویز کر دیا ، حکومت کو مشورہ دیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا نام تبدیل کر کے وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ صحافی عزیز میمن کیس میں سندھ حکومت کی جانب سے کہیں بھی غفلت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، صحافیوں کے تحفظ کا بل کی اپوزیشن مکمل حمایت کرتی ہے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے اپنا انگوٹھا کاٹنے کو تیار ہیں ، لوگ پہلے ہی گھبراتے تھے کہ بچیوں کی شادی کرنی ہے اور سونا چاندی کتنا مہنگا ہے ، انہوں نے اس پر بھی 15فیصد ٹیکس عائد کر دیا،زراعت کے شعبے کے ساتھ بھی بے وفائی کی گئی ، یہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر