اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار کے مطابق ٹک ٹاک کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ٹک ٹاک پر منشیات اور اسلحہ کا استعمال بھی دکھایا جارہا ہے اورٹک ٹاک کی وجہ سے نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ مستقل ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے ۔
سپریم کورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے درخواست دائر



