اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی کے رہنماوں فیصل کریم کنڈی اور شازیہ مری کی پریس کانفرنس۔بلاول بھٹو کے کشمیر کے دورے کے دوران وفاقی وزراء کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔بلاول بھٹو کے خلاف تقرریں شروع کردی گئیں ہیں۔ انتخابی مہم میں پاکستان کے وسائل اور ترقیاتی فنڈز استعمال ہو رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگلی حکومت سندھ میں تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری بتائیں کہ وہ اگلی انتخابی مہم کس پارٹی کی چلائیں گے۔ فواد چوہدری کا ریکارڈ ایسا رہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھ بھی رہے ہیں۔ آصف زرداری کے لاہور کے دورے کے دوران حکومت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ آصف زرداری کوئٹہ سمیت ملک کے ہر کونے میں جائیں گے۔پرویز الہی نے کہا کہ اگر اس سال بھی حکومت نے کارکردگی نہ دکھائی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ملک میں گرمیوں کے دوران بھی گیس کا شدید بحران ہے۔ افغانستان کے معاملے پر حکومت سوئی ہوئی ہے۔ افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا ان کیمرا اجلاس بلاکر اعتماد میں لیا جائے۔
بلاول بھٹو کے کشمیر کے دورے کے دوران وفاقی وزراء کی نیندیں حرام ہوگئیں، شازیہ مری



