صدارتی امیدوارسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار لطیف خان کھوسہ کے اعزاز میں استقبالیہسابق صدور، سیکرٹری صاحبان سمیت سپریم کورٹ کے ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت سردار لطیف خان کھوسہ کی جیت بار کے وقار کی آئینی دار ہوگی ، وکلاءبرداری پیشے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے استاد کے احترام میں اپنے ووٹ کاحق استعمال کریں گے،سردار لطیف خان کھوسہ

لاہور(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل(فلیٹیز ہوٹل) میںاتوار کے روز پروفیشنل گروپ کی جانب سے صدارتی امیدوارسنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سردارلیطف خان کھوسہ کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں سپریم کورٹ کے ممبران سمیت وکلاءبرداری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سنیئر وکلاءمیںتقریب میں سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد ، اسلم زار سابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار،شمیم الرحمان سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار،صدر لاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن مقصود بُٹر، سابق صدور لاہور ہائی کورٹ بار میں میاں عبدالقدس اورچوہدری ذوالفقار سمیت سابق سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار خواجہ اعجاز فیروز، سابق ممبر پنجاب بار نصرت جاوید باجوہ ، سابق ممبر پنجاب بار خاور کھٹانہ ، راجہ عبدالرحمن، خرم لطیف کھوسہ، بلغ شیر کھوسہ ، چوہدری امتیاز کمبوہ ،زبیر خالد،یاسین چغتائی،چوہدری اقبال،ضیاءاللہ منج،تنویر ہنجرا،رائے طفیل کھرل،جمیلہ برلاس،ربیعہ باجوہ،راہ سمیع سمیت دیگر وکلاءشریک ہوئے۔ اس موقع پر مقررین نے سردار لطیف خان کھوسہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی شعبہ وکالت کے تقدس کیلئے لطیف خان کھوسہ کی خدمات کوسہرایااور اپنے خطاب میں کہا کہ سردار لطیف خان کھوسہ کی جیت بار کے وقار کی آئینی دار ہوگی ، پروفیشنل وکلاءکو اعتماد ملے گا ۔سنیئر وکلاءنے مطالبہ کیا کہ سردارلطیف کھوسہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ان کے مسائل حل کروانے کے ساتھ ساتھ بار اور وکلاءبرداری کی عزت و تقریم میں اضافہ کریں گے۔وکلاءبرداری پیشے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے استاد کے احترام میں اپنے ووٹ کاحق استعمال کریں گے۔تقریب کے آخر میں صدارتی امیدوار سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار لطیف خان کھوسہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بڑی تعداد میں وکلاءکی آمد پر سب کا تشکر کرتا ہوں، وکیل اس معاشرے کا اہم حصہ ہے ،پاکستان کا خواب دیکھنے والا اور اسکی تکمیل کرنے والے دونوں ایک وکیل تھے، آئین بنانے والے بھی ایک وکیل تھا،میں نفرتوں پر یقین نہیں رکھتا ہوں، آئین مل کر اس ملک اور اس پیشہ کا تقدس کو اجاگر کریں، ہم اپنی روایتوں کی حفاظت کریں ،بے نظیر کہتے تھی کہ جمہوریت بہترین انتقام ہیں ہم ووٹ کے ذریعے انتقام لیں گے،استاد کو روحانی باپ کہتے ہیں ہم اس تقدس کو بحال کریں گے،میں نے وکالت مقدس پیشہ کے طور پر اختیار کیا،جو آئین کے منافی ہو اس کے خلاف جدو جہد کرنا وکیل کا فرض ہے وکیل دراصل قانون کا م محافذہے، ایک وکیل صرف اپنے دفتری امور تک محدود نہیں ہوتا بلکہ معاشرے اور ریاست میں قانون کی حکمرانی کیلئے وکیل کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے عوام کا رشتہ سیاست دانوں سے زیادہ وکلاءسے ہوتا ہے، دس سال میں دیکھا پارلیمنٹ میں رہ کر کہ قانون سازی کے لئے وکیل ہونا ضروری ہے،ہمارا نظام سو سال پرانے قانون کے تحت چل رہے ہیں جو سامراج نے غلام بنانے کے لئے بنائے تھے،،دنیا کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر ججز کو مراعات دے رہے ہیںہماری ججز کی کارکردگی ایک سو اٹھائیس میں سے ایک سو چوبیس نمبر پر ہیں ،کیا یہ انصاف ہورہا ہے،میں چاہتا ہوں کہ جوڈیشنل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس نہ کرے، بلکہ ایک آزاد اداری ہونا چاہئیے۔دوسری طرف ہمارے عہدیداران ججز کی غلامی کرتے ہیں،ججز کے ہاتھوں میں رزق نہیں اللہ کہ رسی کو تھام کر رکھیں، میں سمجھتا ہوں کہ عزت کریں مگر کسی کی خوشامد نہیں کریں،جب ہم خوشامد کرتے ہیں تو انکا دماغ آسمان پر چلا جاتا ہے، میں سپریم کورٹ کاصدر منتخب ہونے کے بعد وکلاءبرداری سمیت عام آدمی کیلئے انصاف کے حصول کیلئے عدالتی نظام کی خرابیوں کو دور کروں گا تاکہ عام آدمی کو جلد انصاف اور وکیل کو اس کی عزت ملیں۔اس موقع پر تقریب میں دیگر امیدواران میں حماد ولانہ امیدوار سیکریٹری سپریم کورٹ بار،ملک شکیل امیدوار ایڈیشنل سیکریٹری سپریم کورٹ بار،صائم چوہدری امیدوار ممبرا ایگزیکٹیو کمیٹی سپریم کورٹ بارشریک تھے۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر