نارووال(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ(ن)کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی کا سیاسی انتقام میں ستیاناس کر کے اسے کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل پیش کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں لکھا ہے کہ کہ کروڑوں روپے کی آسٹروٹرف اور ایتھلیٹک ٹریک ضائع کر دیا ہے۔انھوں نے مزید لکھا ہے کہ پچھلے 3 سالوں میں سینکڑوں نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی معیار کی تربیت لیکر ملک کا نام روشن کررہے ہوتے، فکر نہ کرو اسی جرم میں جیل جائو گے۔
نارووال سپورٹس سٹی کو ستیاناس کر کے کھنڈر میں تبدیل کر دیا، احسن اقبال



