راولاکوٹ(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا سفیر بنتے بنتے اب کلبھوشن یادیو کا وکیل بن چکا ہے، عمران خان نے صرف کلبھوشن کو این آر او دیا ، کشمیرکے فیصلے کشمیری عوام نہیں کررہے کٹھ پتلی کررہا ہے،کشمیر کے فیصلے صرف کشمیری عوام کریں گے، ہم کسی کٹھ پتلی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے، کشمیری عوام 25جولائی کو کٹھ پتلی کو ریجیکٹ کر نے کا پیغام دیں گے۔اتوار کوہجیرہ آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہیدبینظیربھٹونے کشمیری عوام کاساتھ دیا، کشمیری عوام 25جولائی کو کٹھ پتلی کو ریجیکٹ کر نے کا پیغام دیں گے ، عمران خان کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیریوں کا رشتہ 3نسلوں کا ہے، آپ نے ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا اور انہوں نے آپ کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیرمیں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی بنیاد رکھی، آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کی مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حملہ ہوتا ہے تو عمران خان کہتا ہے میں کیا کروں، مقبوضہ کشمیرمیں مودی حکومت ظلم کررہی ہے۔ کشمیرکے فیصلے کشمیری عوام نہیں کررہے،کٹھ پتلی کررہا ہے ،کٹھ پتلی نے کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھ دیا، یہ ان کا جواب ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جمعہ والے دن بھی صرف ایک ہفتہ کیا، اس کٹھ پتلی نے کشمیر کا سودا کر لیا ہے، کشمیر کے فیصلے کشمیری عوام نہیں بلکہ کٹھ پتلی کررہے ہیں، کٹھ پتلی وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے، کشمیر کا سفیر بنتے بنتے عمران خان اب کلبھوشن یادیو کا وکیل بن چکا ہے، کلبھوشن یادیو کو این آر او دینے کے لئے آرڈیننس لایا گیا، کلبھوشن نے آرڈیننس کا فائدہ نہیں لیا تو پارلیمان میں آگئے، اگر عمران خان نے کلبھوشن کو این آر او دینا ہے تو ہم اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ہمارا نعرہ رائے شماری کا ہے، کشمیر سے متعلق فیصلے صرف کشمیری عوام کریں گے، کشمیر کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم منتخب کریں گے۔کشمیر کے فیصلے صرف کشمیری عوام کریں گے، ہم کسی کٹھ پتلی کی ڈکٹیشن پر نہیں چلیں گے،مقبوضہ کشمیرکے عوام مودی کے ظلم کامقابلہ کررہے ہیں۔
عمران خان کشمیر کا سفیر بنتے بنتے اب کلبھوشن یادیو کا وکیل بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری



