گھی و کوکنگ آئل اٹھارہ روپے فی کلو تک مہنگا ہو جائے گا،پی وی ایم اے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چئیرمین عبدالوحید نے کہا ہے کہ بجٹ اقدامات کے نتیجہ میںیکم جولائی سے گھی اور کوکنگ آئل کے مختلف برانڈز کی قیمت میں تیرہ روپے سے اٹھارہ روپے فی کلو تک کااضافہ ہو جائے گا اور اس ضمن میں حکومت کو اپنے مطالبات پیش کر دئیے ہیں ۔ انھوں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں پانچ روپے کی کمی آ چکی ہے اور بجٹ اقدامات کی وجہ سے فی کلو گھی اور کوکنگ آئل پر اٹھارہ روپے تک اضافی ٹیکس بھی نافذ کر دیا گیا ہے لہذامستقبل قریب میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس وقت حکومت ایک کلو گھی اور خوردنی تیل کی فروخت پرڈ یوٹی اور ٹیکسز کی مد میںتقریباً نوے روپے فی کلو وصول کر رہی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل پر اتنے زیادہ ٹیکس کی مثال خطے میں کہیں نہیں ملتی۔انھوں نے کہا کہ فنانس بل میں غیر رجسٹرڈ افراد کو گھی یا کوکنگ آئل کی فروخت پر تین فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، تھوک و پرچون فروشوں پر بالترتیب 0.1 اور 0.5 فیصد کی شرح سے ودھولڈنگ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی نوے فیصد تک اجازت دی گئی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان پٹ سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کو سو فیصد کیا جائے تاکہ تمام اندسٹری کے لئے قانون مساوی ہو، تھوک و پرچون فروخت پر عائد ودھولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے اورتین فیصد اضافی سیلز ٹیکس کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ حکومت کی خواہش کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔پی وی ایم اے کے چئیرمین عبدالوحیدنے کہا کہ وزیر خزانہ کی اسمبلی کے فلور پر تقریر کی روشنی میں تمام فوڈآئٹمز پر ٹیکس ختم کر دئیے گئے ہیں جبکہ گھی اور کوکنگ آئل پر ٹیکس برقرار رکھے گئے ہیںجو امتیازی فیصلہ ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر