ماہرہ خان شوبز میں 10 سال مکمل ہونے پر مداحوں کی مشکور

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو ادکاری کی دنیا میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے۔اس حوالے سے ماہرہ خان نے اپنے لاکھوں مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ میں نے دو دن پہلے بطورِ اداکارہ اس انڈسٹری میں 10 سال مکمل کرلیے ہیں۔ماہرہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ آپ سب نے میرے اس جادوئی سفر میں میرا بہت ساتھ دیا۔ماہر خان نے کہا کہ اس سفر کے دوران بہت سے اتار چڑھا آئے ہیں، اچھے اور برے لمحات آئے لیکن میرے مداحوں نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی محبت کی شکرگزار ہوں اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ اب مزید محنت کروں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کی محبت رائیگاں نہیں جائے گی، آمین۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر